یمنی عوام کے قتل عام میں امریکہ برابر کا شریک ہے
عبدالملک بدرالدین الحوثی:
نیوزنور08نومبر/یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے جنگ کو ختم اور قیام امن کی امریکی دعوت کو فریب کاری قرار دیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق اپنے ایک بیان میں انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہاکہ امریکہ جب بھی امن کی بات کرتا ہے یمن کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ یمنی عوام کے خلاف جنگ اور حملوں میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ سعودی حکومت پوری طرح سے امریکی منصوبہ بندی اور ہتھیاروں پر بھروسہ کئے بیٹھی ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ جنگ یمن سے امریکہ کو سب سے زیاد اقتصادی فائدہ پہنچا ہے اور اسلحہ کی منافع بخش تجارت کی وجہ سے امریکہ اس جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تازہ حملے بھی ناکام رہیں گے۔
عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ صوبہ الحدیدہ کے بشتر علاقے اب بھی ہمارے کنٹرول میں ہیں اور اس علاقے میں سعودی اور اماراتی اتحاد کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔