تہران مخالف امریکی پابندیوں نے پوری ایرانی قوم کو نشانہ بنایا ہے
روسی تجزیہ کار:
نیوزنور ۰۷ نومبر:روس کے پولٹیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مخالف امریکی پابندیوں نے پوری ایرانی قوم کو نشانہ بنایا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ’’وکٹر راوسکی‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مخالف امریکی پابندیوں نے پوری ایرانی قوم کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ان دعوؤں کہ یہ پابندیاں ایرانی حکومت کے خلاف ہیں کے برعکس ان پابندیوں نے عام ایرانی شہریوں کی زندگیوں کو متاثرکیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران پر نئی پابندیاں پہلے پابندیوں سے سخت ہیں اوران سے وہ ممالک متاثر ہونگے جن کے ایران سے اقتصادی اورتجارتی تعلقات ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران مخالف پابندیوں کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں کو کم رکھنے کی غرض سے ایران کے تیل پر بتدریج پابندیاں عائد کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا نے واضح طور پر پسپائی اختیار کرتے ہوئے آٹھ ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کے لئے مستثنی کر دیا ہے - ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کے بعد بھی اس معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر ملکوں برطانیہ ، فرانس، جرمنی، چین اور روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہیں گے اور ایران کے ساتھ تجارت کرتے رہیں گے اور ایرانی تیل بھی خریدتے رہیں گے۔
- ۱۸/۱۱/۰۷