فلسطینیوں کے خون کی ہولی پر پوری انسانیت کے دل مجروح ہیں
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ : نیوزنور19مئی/اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائیلی
بربریت امریکی اقدام کا شاخصانہ ہےاور امریکہ کا بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے
کو قائم کرنا اسرائیل کو شہ دینے کے مترادف ہے ۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی
تحریک پاکستان کے سربراہ ’’حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی ‘‘نے کہا کہ فلسطینیوں
کے خون کے ساتھ کھیلی جانی والی ہولی پر پوری انسانیت اور ہم سب کے دل مجروح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت امریکی اقدام کا شاخصانہ
ہےاورامریکہ کا بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کو قائم کرنا اسرائیل کو شہ دینے
کے مترادف ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کونسل کے
ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے دنیا کے متفقہ مؤقف
میں کھلا تضاد پیدا ہوچکا ہے۔ موصوف سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی
فلسطین کا اعلان نہایت قابل تحسین ہے تاہم ہمیں اس سے بڑھ کر ٹھوس عملی اقدامات
کرنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا تسلسل سے قتل عام ہو رہا ہے اور
اسلامی تعاون تنظیم اس کو روکنے میں ناکام
رہی ہے۔