ایرانی قوم بیرونی خطرے کے خلاف متحد ہے
لبنانی تجزیہ کار:
نیوزنور ۰۷ نومبر:لبنان کے ایک معروف صحافی وتجزیہ کار نے امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں سالہ تاریخ کےدوران ایرانی قوم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بیرونی خطرے کے خلاف متحد ہے اور امریکہ کی دھمکیوں اوردباؤ پر مبنی پالیسیاں انہیں مرغوب نہیں کرسکتی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق ایک مختصر انٹرویو میں ’’وسیم بازی ‘‘نے امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں سالہ تاریخ کےدوران ایرانی قوم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بیرونی خطرے کے خلاف متحد ہے اور امریکہ کی دھمکیوں اوردباؤ پر مبنی پالیسیاں انہیں مرغوب نہیں کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے ایرانیوں کو بیرونی خطرے کہ جس کا ہدف نہ صرف ایران کا سیاسی نظام اس کا وجود بھی ہے کے خلاف متحد کیا۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ ایرانی قوم اپنی ہزاروں سالہ ثقافت اورتمدن کیلئے مشہور ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران مخالف پابندیوں کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں کو کم رکھنے کی غرض سے ایران کے تیل پر بتدریج پابندیاں عائد کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے واضح طور پر پسپائی اختیار کرتے ہوئے آٹھ ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کے لئے مستثنی کر دیا ہے - ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد بھی اس معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر ملکوں برطانیہ ، فرانس، جرمنی، چین اور روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہیں گے اور ایران کے ساتھ تجارت کرتے رہیں گے اور ایرانی تیل بھی خریدتے رہیں گے۔
- ۱۸/۱۱/۰۷