نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران پر امریکی پابندیاں معاشی دہشتگردی ہے

سه شنبه, ۶ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۱۶ ب.ظ


حماس:

 نیوزنور06نومبر/فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت نے امریکہ کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معاشی دہشتگردی قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی تحریک مقاومت ’’ حماس ‘‘کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی ایران پر پابندیوں کا مقصد مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیداکرنا اور خطے میں امریکی منصوبوں کے خلاف مقاومتی  پروگراموں کو کمزور کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ امریکہ صرف صہیونی ریاست کی خدمت گذاری میں مصروف ہےاور  ایران پر پابندیاں لگا نے کا مقصد صہیونی قوتوں اور اسرائیل کی خوش نودی حاصل کرنا،قضیہ فلسطین کو تباہ کرنا اور عرب اور اسلامی قوتوں کو ایک دوسرے کے محاذ آرائی پر مجبور کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم، حکومت اور جماعت مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ ہیں۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی سازشیں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران پر تازہ معاشی پابندیاں عاید کی ہیں اور یہ پابندیاں سنہ 2015ء کو امریکی حکومت اور تہران کےدرمیان معاہدے کے دوران اُٹھا دی گئی تھیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی