نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بحرینی چودہ فروری یوتھ کو لیشن :

 نیوزنور06نومبر/بحرین کے انقلابی نوجوانوں کی تنظیم نے ایک بیان جاری کر کے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور اس جماعت کے دو سینئر رہنماؤں کو عمر قید کی سزا دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ان حربوں سے بحرین کی تحریک آزادی رک نہیں سکتی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انقلابی نوجوانوں کی تنظیم ’’چودہ فروری یوتھ کولیشن‘‘ نے ایک بیان جاری کر کے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان اور اس جماعت کے دو سینئر رہنماؤں کو عمر قید کی سزا دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ان حربوں سے بحرین کی تحریک آزادی رک نہیں سکتی۔

بیان میں کہا گیا  ہے کہ یہ اقدام انصاف کا قتل اور اس قوم کے خلاف سنگین جرم ہے جو اپنے حق خود ارادیت اور جائز مطالبات کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے۔

بیان میں بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ظالمانہ عدالتی فیصلے اور برسوں تک کی سزائے قید انقلابی تحریک کا راستہ نہیں روک سکے گی جو کئی عشرے قبل شروع ہو چکی ہے۔

بحرین کی چودہ فروری یوتھ کولیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کے فیصلوں سے آل خلیفہ کے ذریعے کرائے جانے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک کو اور زیادہ تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے جنرل سیکریٹری شیخ علی سلمان اور دو سابق ارکان پارلیمنٹ شیخ حسن سلطان اور علی الاسود کو قطر کے لئے جاسوسی کرنے جیسے بیہودہ الزامات میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی