نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ورلڈ اینٹی امپریالیزم یوتھ یونین:

 نیوزنور06نومبر/ سامراجیت کے خلاف نوجوانوں کی عالمی یونین نے اعلان کیا ہے کہ بلاشبہ آج ایران عالمی سامراجیت ،تانا شاہی اور نو آبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام کے محاذ میں سب سے آگے ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ورلڈ اینٹی امپریالیزم یوتھ یونین‘‘ یا امپریالیزم کے مخالف نوجوانوں کی عالمی یونین دنیا کے چھبیس ملکوں کی تیس تنظیموں اور گروہوں پر مشتمل امریکہ مخالف ایک یونین ہےاور اس یونین نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ بلاشبہ آج ایران عالمی سامراجیت ،تانا شاہی اور نو آبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام کے محاذ میں سب سے آگے ہے۔

یونین کے بیان میں کہا گیا ہے  کہ بلاشبہ آج ایران عالمی سامراج  کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام کے محاذ میں سب سے آگے ہے۔

 مذکورہ یونین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امپریالیزم مخالف نوجوان ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کرنے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے تازہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس عظیم معرکے میں ایرانیوں کے ساتھ ہیں اور دنیا کے سبھی آزاد و خود مختار ملکوں سے کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم بنا کر امریکی فیصلے کو ناکام بنائیں۔

ورلڈ اینٹی امپریالیزم یوتھ یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ چار نومبر انیس سو اناسی کو تہران میں امریکی سفارتخانے پر قبضہ جو جاسوسی کے اڈے میں تبدیل ہو چکا تھاسامراجیت کے خلاف دنیا کی اقوام کی جد وجہد کے راستے میں ایک سنگ میل ثابت ہوا اور یہ اقدام ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے معاملات میں امریکہ کی مداخلت، لوٹ کھسوٹ اور برسوں کے دباؤ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ایران کے انقلابی عوام کے پختہ عزم کا مظہر تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سامراجیت کے مقابلے میں ایرانی عوام کی چالیس سال سے جاری استقامت و پامردی، آزادی و خود مختاری اور امن و انصاف کے لئے جد وجہد کرنے والی دنیا کی انقلابی اقوام کے لئے مشعل راہ ہے۔

ورلڈ اینٹی امپریالیزم یوتھ یونین نے اپنے بیان میں  مزیدکہا ہے کہ عالمی امپریالیزم یا سامراج نے ایران کے خلاف ایک نئی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اس نے امریکی صیہونی اور سعودی حکومتوں کا مشترکہ تھینک ٹینک قائم کر کےکہ جس کا ساتھ  ان کے کچھ یورپی اتحادی ممالک بھی دے رہے ہیں اقتصادی دہشتگردی کے ذریعے ایرانی عوام پر ضرب لگانے کی ہر طرح کی کوشش کی ہےجسکو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی