بحرینی قوم اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کی مخالف ہے
دوشنبه, ۵ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۴۷ ب.ظ
سرگرم بحرینی کارکن:
نیوزنور 05 نومبر:بحرین کے ایک سرگرم انسانی حقوق کارکن نے کہا ہے کہ بحرینی قوم غاصب صیہونی رژیم کےساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کی بحالی کی مخالف ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سید رضی الموسوی‘‘نےکہاکہ بحرینی قوم غاصب صیہونی رژیم کےساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کی بحالی کی مخالف ہے۔
انہوں نے کہاکہ منامہ رژیم کے وحشیانہ کریکڈاؤن اورسیاسی کارکنان کو پابند سلاسل کئے جانے کے باوجود بحرینی قوم اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی آل خلیفہ کوششوں کی مخالف ہے۔
انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ شاہی خاندان زوال کے قریب ہے اوروہ اپنے وجود کو بچانے کیلئے غاصب صیہونی رژیم سےمدد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ بحرین میں جاری بحران کی پوری ذمہ داری ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔