نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

شام کو عرب حکومتوں کے پیٹروڈالرز نے تباہ کیا ہے

دوشنبه, ۵ نوامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۴۳ ب.ظ


شامی صدر کی مشیر:

نیوزنور 05 نومبر:شامی صدربشارالاسد کی سیاسی ومیڈیامشیرنے شام سے ایران اوردیگر مقاومتی فورسز کو نکالنے کے غاصب صیہونی رژیم  کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کے خلاف لبنان ،شام اورایران کا مقاومتی محور پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق المیادین نیوز ایجنسی کےساتھ انٹرویومیں ’’بسنیہ شعبان ‘‘شام سے ایران اوردیگر مقاومتی فورسز کو نکالنے کے غاصب صیہونی رژیم  کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کے خلاف لبنان،شام اورایران کا مقاومتی محور پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام اس وقت دشمنان اسلام کے خلاف حالت جنگ میں ہے اورشامی و لبنانی فورسز کا ان دشمنوں کو شکست دینے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام کو بعض عرب ممالک کے پیٹروڈالرز نے تباہ کیا ہے ۔

انہوں نے فلسطینی اورشامی عوام کے درمیان تعلقات کو تاریخی قراردیتے ہوئےکہاکہ صدربشارالاسد فلسطینی مقاومتی گروہوں کی حمایت کو  اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ 2005ء میں امریکہ کے اس وقت کے وزیر خارجہ کولن پاول نے صدربشارالاسد سے فلسطینی گروہوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیاتھاتاہم شامی صدر نے  اس مطالبے کومسترد کرتے ہوئے ان گروہوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیاتھا ۔

شام

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی