نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شیرین ہنٹر:

نیوزنور 05 نومبر:ایک معروف امریکی تجزیہ کار اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی اُستاد نے کہا ہے کہ امریکہ ،برطانیہ اوردیگر استعماری طاقتو ں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اوران قوتوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ رہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیرین ہنٹر‘‘ نے ایک مختصر انٹرویو میں کہاکہ  امریکہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اس لئے وہ  اسلامی جمہوریہ پر اقتصادی اورسیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں اس ملک کے خلاف  امریکہ کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں تاہم ایرانی قوم امریکی پابندیوں کو ناکام بناتے آرہے ہیں۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل کی برآمدات کو سپر تک لانے میں ٹرمپ کی پسپائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  امریکہ  دہائیوں سے اپنے  مخالفین حکومتوں پر پابندیاں عائد کرتا رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں بے اثر ثابت ہونے والی ہیں کیونکہ یورپی یونین نے  تہران کےساتھ تجارت کے لین دین کیلئے نیا میکنزم قائم کیا ہے۔

ادھر لندن سے شائع ہونے والے اخبار العربی الجدید نے لکھا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے امریکی پروپیگنڈہ دم توڑ رہا ہے اور چین و ہندوستان جیسے ممالک ایران سے بدستور تیل خرید رہے ہیں جبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی جیسے یورپی ممالک بھی ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ نگار رابرٹ انہارن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف مقرر کردہ اہداف کو حاصل نہیں کر پائے گی کیونکہ یہ اہداف غیر حقیقی ہیں اور ٹرمپ کی پالیسیاں ناکام ہو جائیں گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی