ٹرمپ کی خارجہ پالیسی نے عالمی سطح پر امریکی ساکھ کو داغدار کیا ہے
روزنامہ دی انڈیپنڈنٹ کے تجزیہ کار:

نیوزنور 05 نومبر:برطانیہ کے ایک مشہور روزنامہ دی انڈیپنڈنٹ کے ایک معروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی نے بین الاقوامی سطح پر امریکی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مختصر انٹرویو میں ’’کم سین گپتا‘‘نےکہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی نے بین الاقوامی سطح پر امریکی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ علاقے کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو تحفظ فراہم کرنا امریکی خارجہ پالیسی کا اہم جز بن گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے ایک غیر مقبول ترین صدر ہیں ہم اس وقت ایک ایسے امریکی صدر کا سامنا کررہے ہیں جو عالمی رائے عامہ کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں امریکی صدر کے دشمنانہ روئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ اوران کے حامی ہمیشہ سے ہی ایٹمی معاہدے کے خلاف رہے ہیں جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ٹرمپ کے حامیوں کے اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں جن میں سے بہت امریکی انتخابات کو فنڈس مہیا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل کی برآمدات کو سپر تک لاکر اس کی معیشت کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جائے تاہم وہ اس حقیقت کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ایرانی تیل پر قدغن لگاکر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگا اس لئے امریکہ نے ایرانی تیل کے اہم خریداروں کو ایرانی تیل خریدنے کی چھوٹ دی ہے۔
- ۱۸/۱۱/۰۵