یمنی فوج کے تابڑ توڑ جوانی حملوں سے سعودی جارح افواج پر وحشت طاری
یمنی مسلح افواج کے ترجمان:
نیوزنور05نومبر/یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی فوج کو ہر طرح کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس بزدل فوج کو شکست سے دوچار کر دیا ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان’’ بریگیڈیر یحیی سریع‘‘نے کہا کہ سعودی اتحاد کی فوج کو ہر طرح کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نےدنیا کی اس بزدل ترین فوج کو شکست سے دوچار کر دیا ہے اور یمن کے مغربی ساحل میں سعودی اتحاد کی افواج کو ناکامی کے علاوہ ذلت و رسوائی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ساحل پر المطار کے علاقے اور اسی طرح سولہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع جنگی مورچوں پر سعودی اتحاد کی کارروائی اور پھر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے کم از کم ایک سو تیرہ فوجی اہلکار ہلاک اور ایک سو چھپّن دیگر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے جارح سعودی اتحاد کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی وزارت دفاع، چیف آف آرمی اسٹاف اور یمنی فوج کے کمانڈرز محاذوں پر جاری دفاعی کارروائیوں کی نگرانی اور یمن کی مسلح افواج مکمل طرح سے آمادہ ہیں۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے استقامت کے بعد سعودی عرب کی فوج اپنے ملک کے جنوبی علاقے جیزان میں بھی بے بس ہو گئی ہے اور جیزان کی تویلق پہاڑیوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی استقامت کے نتیجے میں سعودی فوج کی کارروائی شکست سے دوچار ہو گئی ہےاورسعودی فوج اور یمنی فوج و عوامی رضاکار فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سعودی فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی کارروائی سے دشمنوں کی افواج میں ہلچل مچ گئی ہے اس لئے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی دشمنوں کے مقابلے میں نہایت مضبوط واقع ہوئی ہے اور مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کی افواج کے مقابلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی برتری کا بخوبی مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوجی کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں اس ملک کے مختلف جنوبی علاقوں میں قائم سعودی فوجی ٹھکانوں پر تابڑتوڑ میزائل حملے کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہےاس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتٰی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۰۵