امریکہ کے جارحانہ اقدامات مشرق وسطیٰ میں مزید خونریزی اورتشدد کا موجب بن رہے ہیں
مشرق وسطیٰ امور کے ایرانی ماہر: نیوز نور19 مئی /مشرق وسطیٰ امور کے ایک ایرانی ماہر نے
امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ
یروشلم منتقل کرنے کے اقدام کو ایک
جارحانہ عمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن
کے اقدامات بین الاقوا می قوانین کے منافی ہیں جسے مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’صادق
دہقان‘‘نےامریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے
مقبوضہ یروشلم منتقل کرنے کے اقدام
کو ایک جارحانہ عمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات بین الاقوا می قوانین کے
منافی ہیں جسے مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ
دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو امریکہ کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف متحد
ہونے کی ضرورت ہے۔ موصوف تجزیہ نگار نے دنیا کی حریت پسند عوام سے امریکی غنڈہ
گردی کے خلاف کھڑا ہونے کی تاکید کرتے ہوئےکہا کہ امریکی اقدامات نے مسلمانوں کو غاصب اسرائیل اورواشنگٹن کے خلاف متحد کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر
اسلامی ممالک کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے پایا جائے تو علاقے میں امن واستحکام قائم ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ
مسلمانوں کے متحدہ ہونے کی صورت میں اسلام کے سب سے بڑے دشمن امریکہ
اوراسرائیل مسلمانوں کے خلاف مسلم مخالف اقدام اُٹھانے کی کبھی جراءت نہیں
کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین کی مظلوم عوام کے پاس غاصب صیہونی رژیم کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا
مقابلہ کرنےکیلئے مقاومت کےسوا کوئی آوپشن نہیں ہے ۔ موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ واشنگٹن اور تل ابیب کو فلسطینیوں کے خلاف سازشوں کی بڑی قیمت چکانی پڑےگی۔ واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران قابض
اسرائیل فوج کی براہ راست فائرینگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی
ہے شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں
جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے منتقلی کے فیصلے کے خلاف
احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں
نے شرکت کی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے
زائد زخمی ہوچکے ہیں۔