نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

نیوزنور05نومبر/بحرین کی ایک عدالت نے بغیر کسی ثبوت یا گواہ کے  جمعیت الوفاق کے سربراہ کو قطر کیلئے جاسوسی کے جھوٹے الزام میں پھنسا کر  عمر قید کا حکم سنایا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے سربراہ ’’شیخ علی سلمان‘‘ اور بحرین کی پارلمینٹ میں جمعیت الوفاق کے دو سابق اراکین کے خلاف اپیل کورٹ نے اتوار کے روز کیس کی سماعت کی اور شیخ علی سلمان کے ساتھ ساتھ ان دونوں سابق پارلیمانی اراکین کے خلاف بھی عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کی اس عدالت نے تینوں افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ کوئی ثبوت یا گواہ تک پیش نہیں کیا گیا۔

قانل ذکر ہے کہ جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو بحرین میں سیکورٹی فورس نے دو ہزار چودہ میں حراست میں لے لیا تھا اور پھر جولائی دو ہزار پندرہ میں ان کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی اور پھر سزا کے خلاف اپیل دائر کئے جانے پر ان کی قید کی سزا بڑھا کر نو ماہ کر دی گئی اور اب ان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت مخالفین کو طاقت کے بل پر کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بحرین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی