امریکہ ابھی بھی داعش کا سب سے بڑا حامی ومددگار ہے
مشرق وسطیٰ امور کےلبنانی ماہر:
نیوزنور03نومبر:مشرق وسطیٰ امورکے ایک لبنانی ماہر کےمطابق شام میں امریکہ کے زیرکنٹرول علاقوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش ابھی بھی سرگرم ہےامریکی افواج نے عراقی وشامی فوج کےحملوں سے ان تکفیری دہشتگردوں کو بچانے کیلئے انہیں پناہ دی ہوئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’امیر حوطات ‘‘نے کہاکہ عراق وشام میں داعش ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے یہ تکفیری گروہ امریکہ کو علاقے میں اپنے اسٹریٹجک اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی وعراقی فوج اورحشد الشعبی کی طرف سے داعش پر کاری ضربیں لگانےکےبعد امریکہ نے باقی بچے داعشی دہشتگردوں کو شام کی سرزمین پر اپنے زیر قبضہ علاقوں میں پناہ دی۔
انہوں نے کہاکہ اسی وجہ سے ہی آج شام میں داعشی عناصر ابھی بھی سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں داعش کے قریب چھ ہزار سے زائد دہشتگرد سرگرم ہیں جنہیں امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ امریکہ داعشی عناصر کو تحفظ فراہم کرنےکیلئے انہیں ہیلی کاپٹرس کے ذریعے منتقل کرتا رہا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۰۳