شام کےجولان علاقے پر صیہونی رژیم کا قبضہ غیر قانونی ،ناجائز اورغاصبانہ ہے
مصری رکن پارلیمنٹ:
نیوزنور03نومبر:مصر کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے شام کے جولان علاقے پر اسرائیل کے قبضے کو ناجائز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسٹریٹجک علاقہ شام کا اٹوٹ انگ ہے اوردنیا کی کوئی بھی طاقت اس علاقے کو شام سے الگ نہیں کرسکتی ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مختصر انٹرویو میں ’’ محمود امارا‘‘نے شام کے جولان علاقے پر اسرائیل کے قبضے کو ناجائز قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹریٹجک علاقہ شام کا اٹوٹ انگ ہے اوردنیا کی کوئی بھی طاقت اس علاقے کو شام سے الگ نہیں کرسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جولان علاقے میں صیہونی حکومت کے اقدامات اورحرکتیں پوری عرب دنیا کیلئے ریڈلائن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جولان علاقے میں یہودیوں کو بسانے کی صیہونی رژیم کی سازشوں کو مصر یا کوئی اور عرب ملک کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقہ جولان شام کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے طاقت کے ذریعے صیہونی قبضے سے آزاد کرانا ہوگا ۔
انہوں نے دہشتگردی کے خلاف شامی فوج کی پیروزیوں کی سراہناکرتے ہوئے کہاکہ شامی فوج ،قیادت اور عوام نے ملک اور پورے مشرق وسطیٰ علاقے کے خلاف دشمنوں کے خطرناک منصوبے کو ناکام کیا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۰۳