صیہونی رژیم کے خلاف مسلح جدوجہد فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے
آیت اللہ نبلوسی:
نیوزنور03نومبر:لبنان کے ایک معروف شیعہ عالم نے دین قدس کی قابض صیہونی رژیم کےساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کو ممنوع قراردیتے ہوئے دشمنوں کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رکھنے کی تاکید کی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق خالد یونس کی قیادت میں فلسطینی محاذآزادی کے ایک وفد کےساتھ ایک ملاقات میں ’’آیت اللہ افیف النبلوسی‘‘نے دین قدس کی قابض صیہونی رژیم کےساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کو ممنوع قراردیتے ہوئے دشمنوں کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رکھنے کی تاکید کی ہے۔
انہوں نے غاصب صیہونی رژیم کےساتھ رجعتی عرب حکومتوں کے سازشی مذاکرات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عرب اقوام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کےساتھ مذاکرات، امن اور اس کو تسلیم کرنا ممنوع ہے۔
انہوں نے کہاکہ رجعتی علاقائی حکومتوں کو غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تمام تر تعلقات ختم کرکے سچائی کی راہ اپنانی چاہئے۔
انہوں نے اس بات کے ساتھ کہ فلسطینی قوم کو امریکہ اوراسرائیل سے انتہائی خطرناک سازشوں کا سامنا ہے کہا ہے کہ مسلح جدوجہد ہی فلسطین کو آزاد کرانے اور دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔