نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فلسطینی تجزیہ نگارو القدس کے امور کے ماہر:

 نیوزنور03نومبر/فلسطینی تجزیہ نگار اور القدس کے امور کے ماہر نے خبر دار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ، اس کے اطراف میں موجود تاریخی دیواروں اور اطراف کے تمام مقامات کے زمین بوس ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار اور القدس کے امور کے ماہر’’فخری ابو دیاب‘‘ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ، اس کے اطراف میں موجود تاریخی دیواروں اور اطراف کے تمام مقامات کے زمین بوس ہونے کا شدید خطرہ ہےاوراگر قبلہ اول کی مشرقی دیوار کی مرمت نہ کی گئی تو اس کے نتیجے میں قبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہےکیونکہ دیوار بوسیدہ ہونے کی وجہ سے اب آہستہ آہستہ گر رہی ہے اور اس کے پتھروں کا رنگ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل القدس کو یہودیانے میں رنگنے کیلئے دن رات کام کررہا ہےاور مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیوں کا سلسلہ مزید بڑھا دیا گیا ہے بڑی چٹانیں اور پتھر ہٹا دیے گئے ہیں تاکہ شہر کے اسلامی آثار خود ہی زمین بوس ہوجائیں۔

موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کےاطراف میں دیواریں ہوا میں کھڑی ہیں کیونکہ ان کی بنیادیں کھوکھلی کردی گی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے القدس کی تاریخی دیواروں کو کھوکھلا کرنے کا کوئی حربہ باقی نہیں چھوڑا ہے اسرائیلی ریاست کے یہ تمام اقدامات پرانے بیت المقدس کے اسلامی آثار کو تباہ کرنے کی منظم کوشش ہے۔

فخری الدیاب نے مزید کہا  کہ اسرائیل نہ صرف عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو کو بھی القدس میں تاریخی مقامات کی مرمت سے روک رہا ہےبلکہ فلسطینی محکمہ اوقاف کے مندبین کو بھی قبلہ اول اور اس کے اطراف میں مرمتی کاموں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی