ریاض اور واشنگٹن کا ایران کے خلاف قریبی تعاون جاری ہے
سعودی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ :
نیوزنور03نومبر/سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کا ایران کے خلاف قریبی تعاون جاری ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ’’ ترکی الفیصل‘‘ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کا باہمی تعاون تیل کی پیداوار، ہتھیاروں کی فروخت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے علاوہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ایران کے خلاف تعاون مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاشقچی کے قتل کی وجہ سے امریکہ اورسعودی عرب کے تعلقات پر معمولی اثر پڑ سکتا ہے لیکن ہماری یہی کوشش ہوگی کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف باہمی تعاون کو جاری رکھیں ۔
انہوں نےمزیدکہا کہ خاشقچی کے قتل سے سعودی عرب کو عالمی سطح پر بہت بڑا دھچکا لگا ہے اور سعودی عرب کو خاشقچی کے قتل نے عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔