امریکی غنڈہ گری کا دور ختم ہوچکا ہے
امام جمعہ تہران:
نیوزنور03نومبر/ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ قانون پر عمل کرنے والے ممالک سے بدلہ لینا چاہتا ہے مگر وہ جان لے آج کی دنیا میں غنڈہ گری اور جبر کا دور ختم ہونے کو ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے امام جمعہ ’’محمد علی موحدی کرمانی‘‘نے نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ قانون پر عمل کرنے والے ممالک سے بدلہ لینا چاہتا ہے مگر وہ جان لے آج کی دنیا میں غنڈہ گری اور جبر کا دور ختم ہونے کو ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ان ممالک کو سزا دینا چاہتا ہے جو قانون پر عمل کررہے ہیں جبکہ ایسے رویے سے عالم نظم و ضوابط پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔
ایرانی مذہبی رہنمانے کہاکہ ظالموں کا انجام یقینا رسوائی اور نیست و نابودی کے سوا کچھ نہیں دنیا میں ظالموں کا خیال ہے کہ مقاومتی فرنٹ کا خاتمہ ہوگا مگر وہ اس خواہش کو اپنی قبر میں لے جائیں گے۔
انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غنڈہ گردی کا دورہ ختم ہونے کو ہے کیونکہ آپ کے اپنے ہی یورپی اتحادی بھی آپ کا ساتھ نہیں دیتے۔
موصوف امام جمعہ نے کہا کہ آج خطے میں بعض جابر ممالک کے سوا کوئی بھی ملک امریکہ کی حمایت نہیں کرتا اس کے باجود امریکہ پابندیاں لگانے سے اپنے مقاصد ہرگز حاصل نہیں کرسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں امریکیوں سے نفرت اور غم و غصے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے نامور سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے بعد آل سعود خاندان کے خلاف پیدا ہونے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن سعودی نظام کی مزید رسوائی سامنے آرہی ہے۔
محمد علی موحدی کرمانی نے یمن پر مسلط کردہ جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے دنیا سے یہ استفسار کیا کہ ہم کب تک سنیں گے کہ یمن میں 14 ملین افراد غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ دنیا نے یمن پر خاموشی اختیار کی ہے اور دوسری جانب امریکہ بھی جارحیت کرنے والوں کی حمایت کررہا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۰۳