نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


صیہونی تجزیہ نگار :

 نیوزنور03نومبر/ایک صیہونی تجزیہ نگار نے صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ صیہونی وزیر اعظم غزہ میں فوجی تصادم سے خوفزدہ ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار ہارٹس کے فوجی امور کے تجزیہ نگار’’ آموس ہارئیل‘‘ نے کہا کہ نتن یاہو غزہ کی دلدل میں پھنسنے اور فوجی تصادم کی صورت میں کنٹرول کھو دینے کے اندیشے کی وجہ سے بہت خوفزدہ ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اس وقت کچھ بہت ہی فوری مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جن میں سب سے بڑا مسئلہ غزہ میں فوجی تصادم کی صورت میں کنٹرول اسرائیل کے ہاتھ سے نکل جانے کا اندیشہ ہے ۔

موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ غزہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ہونے والے وسیع میزائل حملےصیہونی حکومت کے خفیہ شعبے کے اندازے کے بالکل بر خلاف تھے اور اسرائیلی وزیر جنگ اویگڈور لیبرمین کہ جنہیں غزہ کی صورت سے نمٹنے کی کوئی اُمید نہیں ہے اور جن کا یہ خیال ہے کہ غزہ میں جلد ہی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہےنے اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں کے حوالے سے احتمال ظاہر کیا کہ گزشتہ جمعے کو واپسی مارچ کا انعقاد بہت پر امن ہوگا لیکن ان کی سب پیشن گوئی اس وقت غلط ثابت ہوئی جب سب کچھ اس کے برخلاف ہوا ۔

اسرائیلی فوجی امور کے تجزیہ نگار نے کہا کہ گزشتہ  جمعے کو واپسی مارچ کے مظاہروں میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد رات ہی کو جہاد اسلامی تنظیم نے نقب علاقے میں میزائل فائر کئےاور صبح 6 بجے تک اس نے مقبوضہ فلسطین پر 30 میزائل فائر کئے ۔

انہوں  نے صیہونی فوج کے اس بے بنیاد دعوے کہ جہاد اسلامی کا یہ میزائل حملہ ایران کے حکم پر کیا گیا ہے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے ۔

ہارئیل نے مزید کہا کہ اسرائیل کے وزیر جنگ لیبرمین اور صیہونی حکومت کے سیکورٹی مشیر مئیر شابات کے درمیان بہت زیادہ اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی