موجودہ دنیا انتہا پسندانہ قوم پرستی کی جانب بڑھ رہی ہے
فرانسیسی صدر:
نیوزنور03نومبر/فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ موجودہ دنیا انیس سو تیس کے عشرے کی مانند انتہا پسندانہ قوم پرستی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر’’ میکرون‘‘ نے دہشت کے ماحول اور انتہا پسندانہ قوم پرستی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دنیا انیس سو تیس کے عشرے جیسی دنیا دکھائی دینے لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت کے ماحول، انتہا پسند،قوم پرستی اور اقتصادی بحران کے نتائج نے یورپ کو اختلاف و تفرقے سے دوچار کردیا ہے اور آج تقریبا وہ ساری باتیں دوہرائی جارہی ہیں جو پہلی جنگ عظیم کے بعد کی جاتی تھیں۔
فرانسیسی صدر نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ یہ صورتحال حیرت ناک ہے اپنے مخاطبین سے کہا کہ وہ ہوشیار رہیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اس صورتحال کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج سب کو جمہوریت اور ڈیموکریسی کی طاقت پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ آج یورپ کو خطرہ لاحق ہے اور یہ خطرہ قوم پرستی کے نظرئے کی بنیاد پر یورپ والوں میں اختلاف ڈالنے کا ہے۔
انہوں نےمزیدکہا کہ آج امریکہ میں بھی انتہا پسند قوم پرستی کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۰۳