نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حماس:

نیوزنور 02نومبر/ فلسطین  کی اسلامی تحریک مقاومت "حماس" نے کہا ہے کہ ارض فلسطین میں صہیونی ریاست کا وجود  ناسور اور باطل ہے جسے اکھاڑ پھینکنے تک فلسطینی قوم کی تحریک جاری رہے گی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ "اعلان بالفور" کے 101 سال پورے ہونے کے موقع  پرحماس  نےایک بیان میں  کہاکہ ارض فلسطین میں صہیونی ریاست کا وجود  ناسور اور باطل ہے جسے اکھاڑ پھینکنے تک فلسطینی قوم کی تحریک جاری رہے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کوایک قانونی ریاست کے طورپر تسلیم کرنا ناممکن ہے،حماس اسرائیل کے خلاف مقاومت کے تمام طریقے اختیار کرنے کی پالیسی پر قائم ہے، ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کےحق واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے جاری تحریک کی حمایت کی جائے تاکہ صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کی تحریک کوموثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرزمین فلسطین میں‌یہودیوں کے لیے قومی وطن کےقیام کے حوالے سے بدنام زمانہ "اعلان بالفور" باطل فیصلہ تھا۔ فلسطینی قوم نے آج تک اسے قبول نہیں کیا اور کبھی قبول نہیں کرے گی۔ اعلان بالفورکو ہوئے ایک سو ایک سال کے بعد آج بھی فلسطینی قوم کے خلاف عالمی استعمار کی سازشیں جاری  ہیں۔ قضیہ فلسطین کا تشخص مٹانے کے لیے امریکی اور صہیونی گٹھ جوڑ آج بھی سرگرم ہے۔ صہیونی امریکی گٹھ جوڑ فلسطینی قوم کے تاریخی اور مسلمہ حقوق کی نفی کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ ہم باربار یہ واضح کرچکے ہیں کہ فلسطین پر صہیونی ریاست کاوجود باطل اور غیرآئینی ہے۔ فلسطینی قوم کو قابض اور غاصب طاقت کے خلاف مقاومت کے تمام وسائل کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی