نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی مندوب:

نیوزنور 02نومبر/اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ  ایران کے مستقل مندوب کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے عالمی تجارت درہم برہم ہوئی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ  ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے جنرل اسمبلی کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جس کا عنوان کیوبا کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کی قراردادوں کا جائزہ لینا تھا کیوبا کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیوں پر کیوبا کی قوم اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ایرانی مندوب نے  کہا کہ ممالک کا محاصرہ اور عوام پر یکطرفہ پابندیاں لگانا امریکہ کا وطیرہ بن چکا ہے، بدقسمتی سے موجودہ صدی میں امریکی حکمران ماضی سے سبق سیکھنے کے بجائے نہ صرف مشرق وسطی میں مزید بحران پیدا کررہے ہیں بلکہ انہوں نے کیوبا جیسے کئی ممالک کو غیرمنصفانہ پابندیوں کا شکار کیا ہے۔

غلام علی خوشرو نے گزشتہ 40 سال کے دوران ایران پر امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پابندیاں عائد کرنے کا نشہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو اٹھا دینا چاہئے تھا مگر بدقمستی سے سلامتی کونسل کا ایک مستقل رکن اور جوہری مذاکرات کے ایک فریق نے نہ صرف اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کی بلکہ اس نے غیرقانونی طور پر نئی پابندیاں بھی لگائیں.

غلام علی خوشرو نے کہا کہ جوہری معاہدے سے نکلنے کے ساتھ امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگا کر دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ امریکہ کسی بھی طور قابل بھروسہ ملک نہیں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی