ایران سے خریدے جانے والے تیل کی قیمت ہندوستانی روپے میں ادا کی جائے گی
ایران سے خریدے جانے والے تیل کی قیمت ہندوستانی روپے میں ادا کی جائے گی
نیوزنور 02نومبر/ہندوستان کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران سے خریدے جانے والے تیل کی قیمت ہندوستانی روپے میں ادا کی جائے گی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے پیٹرولیم کے وزیر نے اعلان کیا کہ ہندوستانی روپے میں تجارت کا میکنزم بحال کرنے کے سلسلے میں جلد ہی ایران کے ساتھ معاملہ طے پا جائے گا تاکہ تیل کی قیمت روپے میں ادا کی جاسکے۔
انھوں نے کہا کہ اس بارے میں ایران اور ہندوستان کی جانب سے عنقریب ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
ہندوستان کے وزیر پٹرولیم نے ایران و ہندوستان کے مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اقتصادی مفادات، ایران جیسے علاقے کے ملکوں سے وابستہ ہیں اور ان کا ملک ایران سے تیل کی خریداری میں ایک جامع لائحہ عمل طے کرے گا۔