نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


واشنگٹن پوسٹ:

نیوزنور 02نومبر/خاشقچی کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کے سنگین ، بھیانک اور ہولناک جرائم کا پردہ بتدریج فاش ہورہا ہے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خاشقجی کے بدن کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے تیزاب میں ڈال کر ختم کردیا گیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق خاشقچی کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کے سنگین ، بھیانک اور ہولناک جرائم کا پردہ بتدریج فاش ہورہا ہے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خاشقچی کے بدن کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے تیزاب میں ڈال کر ختم کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ترکی کے اٹارنی جنرل عرفان فیدان  نے استنبول میں سعودی صحافی کے بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

 ترک اٹارنی جنرل نے کہا  کہ مقتول سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کا منصوبہ پہلے ہی بنا لیا گیا تھا اور استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ان کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش ٹھکانے لگا دی گئی۔

استنبول کے چیف پراسیکیوٹر عرفان فیدان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکی کی جانب سے حقائق کو بے نقاب کرنے کی مؤثر کوششوں کے باوجود سعودی عرب کے چیف پراسیکیوٹر سے ملاقات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہ نکل سکا۔

 ادھر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سعودی عرب سے مستقل خاشقچی لاش کے بارے میں بتانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قتل کے بارے میں ہمارے پاس منظر عام پر لانے کے لیے مزید کئی ثبوت ہیں لیکن سعودی عرب کو جمال خاشقجی کی لاش دکھانا ہوگی۔

خاشقچی

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی