قطر ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے
قطر ی وزیر دفاع:
نیوزنور 02نومبر/قطر کے وزیر دفاع نے ملک کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے ملک کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے متحدین نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اسے عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش بھی قطر کے خلاف ان کے دیگر گھناؤنے منصوبوں کی طرح ناکام ہوگئی۔
قطری وزیر دفاع نے کہا کہ قطری افواج اور قطری عوام اپنے ملک کا بھر پور دفاع کرنے اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
- ۱۸/۱۱/۰۲