نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایمنسٹی انٹرنیشنل:

نیوزنور 02نومبر/انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کا وحشیانہ طریقے سے قتل عام کیا جا رہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل میں نائیجیریا کے شعبے کے سربراہ نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ نائیجیریا کی فوج اور سیکورٹی فورس نے خود کار ہتھیاروں سے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے کارکنوں پر حملہ کیا تھا-اسلامی تحریک کے کارکن اپنے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کے حق میں پر امن مظاہرہ کر رہے تھے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سنیچر اور پیر کو نائیجیریا کی فوج اور سیکورٹی فورس نے اسلامی تحریک کے کم سے کم پینتالیس افراد کو وحشیانہ طریقے سے قتل کیا ہے جبکہ ان حملوں میں ایک سو بائیس افراد زخمی ہوئے ہیں-

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مذکورہ عہدیدارنے کہا کہ ویڈیو فلموں اور عینی شاہدین کے بیانات یکساں طور پر یہ ثابت کرتے ہیں کہ نائیجیریا کی فوج نے پرامن مظاہرین پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے-

مذکورہ عہدیدارنے کہا کہ فوج کے حملوں کے دوران جو افراد زخمی ہوئے ہیں ان کے جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی ہیں۔ اس سے پہلے اسلامی تحریک کے ایک رہنما نے کہا تھا کہ گذشتہ سنیچر اور پیر کو فوج اور سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد انچاس ہے-

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی