شام میں کشیدگی اور بحران کا اصل ذمہ دار امریکا ہے
روسی وزارت دفاع:
نیوزنور 02نومبر/روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں کشیدگی اور بحران کا اصل ذمہ دار امریکا ہے اور دہشت گرد گروہ داعش امریکا کی حمایت سے اپنے دہشت گردانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے دہشت گردانہ اقدامات شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں جاری ہیں جو امریکی فوج کے کنٹرول میں ہیں-
روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں امریکا کے زیر کنٹرول علاقے دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے تیزی کے ساتھ بحرانی ہو رہے ہیں-
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے زیرکنٹرول علاقوں خاص طور پر رقہ میں صورت حال تیزی کے ساتھ خراب ہو رہی ہے-
روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجرجنرل ایگور کوناشنکوف نے بھی کہا ہے کہ داعش، امریکا کی مدد سے اپنے دہشت گردانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے-