صیہونی یہودیوں کی شناخت کو ہائی جیک کرکے اپنے غاصبانہ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں
یہودی ربی:
نیوزنور یکم نومبر:امریکہ میں مقیم ایک یہودی ربی نے کہا ہے کہ صیہونی یہودیوں کی شناخت کو ہائی جیک کرکے اپنے قابضانہ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں دنیا بھر میں یہودیت کے حقیقی پیروکار تاریخی فلسطینی سرزمینوں پر اسرائیل کے وجود کے مخالف ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’رابی ڈیوڈ ویس ‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ صیہونی یہودیوں کی شناخت کو ہائی جیک کرکے اپنے قابضانہ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں دنیا بھر میں یہودیت کے حقیقی پیروکار تاریخی فلسطینی سرزمینوں پر اسرائیل کے وجود کے مخالف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی یہودی عوام اور یہودیت کے نام پر فلسطین کی سرزمین کو ہڑپنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ یہودیوں کا اسرائیل کی ناجائز حکومت کےساتھ کوئی ربط نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ یروشلم امریکہ اوردنیا بھر کے یہودی اسرائیل کے ناجائز وجود اورفلسطینی زمینوں پر اس جابر رژیم کے قبضے کے مخالف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین کے کسی بھی حصے پر صیہونی رژیم کاکوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کو اسرائیلی قبضے کے نتیجے میں اس وقت خوفناک صورتحال کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ فلسطینی سرزمینوں سے اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ختم کرنے میں کردارادا کریں ۔
- ۱۸/۱۱/۰۱