نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی وزیر خارجہ:

 نیوزنور18مئی/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج بعض عرب ممالک امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ ایک محاذ پر کھڑے ہیں اور وہ عالم اسلام کو درپیش چینجلز اور مشکلات پر اپنی آکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ’’محمد جواد ظریف‘‘نے ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے موقع پرکہا کہ  آج بعض عرب ممالک امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ ایک محاذ پر کھڑے ہیں اور وہ عالم اسلام کو درپیش چینجلز اور مشکلات پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ان میں سے بعض عرب ممالک ایسے ہیں کہ جو فلسطینی قوم کی حمایت کرنے کے بجائے امریکہ اور صہیونیوں کا ساتھ دیتے ہوئے  اُن کےسنگین جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

موصوف وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ دنوں اور غزہ میں صہیونی جارحیت کے فورا ان ہی  ممالک نے حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کردیا جبکہ حزب اللہ واحدعربی گروہ ہے جس نے اسلامی ریاستوں میں صہیونی قبضے کے خلاف زبردست مقابلہ کیا۔

جود ظریف نے مزید  اس بات پر زور دیا کہ صہیونی جرائم کی روک تھام بالخصوص امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے بعد کی صورتحال سے نمٹنےکے لئے عالم اسلام کو چاہئے سنجیدگی سے آپس میں ہمآہنگی کو فروغ دے اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت کے لئے مؤثر اقدامات اُٹھائے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی