اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ بند کرے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ:
نیوزنور01نومبر/اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ پٹی میں تین بے گناہ فلسطینی بچوں کے اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہےاورغزہ میں تین بچوں کی بمباری میں ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان’’ انتونیو گوٹیرس ‘‘ نے غزہ پٹی میں تین بے گناہ فلسطینی بچوں کے اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہےاورغزہ میں تین بچوں کی بمباری میں ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نےاسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کرے اور بچوں کی زندگی کوخطرے میں نہ ڈالے۔
موصوف سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو دانستہ طورپر نشانہ بنانا افسوسناک اور ناقابل قبول ہے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رہنا ہوگا۔
یادرہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر بمباری کرکے تین فلسطینی بچوں کو شہید کردیا تھا تینوں کی عمریں 13 سال بتائی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائی میلاڈی نوف نے بھی غزہ میں تین فلسطینی بچوں کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہےانہوں نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینی بچوں کو بلا جواز بم باری کا نشانہ بنا رہا ہے۔
- ۱۸/۱۱/۰۱