اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی سعودیہ کی خارجہ پالیسی سے کہیں بہتر ہے
دی ٹائمز:
نیوزنور یکم نومبر:برطانیہ کے ایک مشہور روزنامہ نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران اورمغرب کے درمیان خارجہ پالیسی کے حوالے سے بعض اختلافات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کو خارجی سطح پر شکست دی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق دی ٹائمز نے لکھا کہ ایران اورمغرب کے درمیان خارجہ پالیسی کے حوالے سے بعض اختلافات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کو خارجی سطح پر شکست دی ہے۔
روز نامہ نے لکھا کہ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین پر ڈرائیونگ کرنے کی اجازت تک نہیں ہے اس کے برعکس ایران میں خواتین کے تمام حقوق محفوظ ہیں یہاں کی خواتین سرکاری اورغیر سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔
روز نامہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں ایک اسلامی حکومت قائم ہے جس میں تمام ادیان کے پیروکاروں کو اپنی رائے دہی کا حق حاصل ہے۔
روز نامہ نے لکھا کہ ایران میں سینکڑوں عیسائی گرجا گھر موجود ہیں اور یہاں ترکی کے بعد کسی بھی مسلم ملک میں یہودیوں کی سب سے بڑی آبادی ہےآپ تہران میں گرجا گھروں میں جاسکتے ہیں اس کے برعکس سعودی عرب میں مسلمانوں کے سوا دیگر ادیان کو مذہبی آزادی سے محروم رکھاگیا حتیٰ سعودی عرب میں آپ ایک انجیل بھی خرید نہیں سکتے۔
روز نامہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ عالمی برادری کےساتھ برابری اوراحترام کی بنیاد پر مذاکرات کیلئے تیار رہا ہے جوہری معاہدے سے ٹرمپ کے نکلنے کے فیصلے کے باوجود اسلامی جمہوریہ اس تاریخی معاہدے کو برقراررکھے ہوئے ہیں۔
روز نامہ نے لکھا کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی انتہائی خطرناک ہے ریاض گذشتہ چار سالوں سے یمنی عوام کا قتل عام کررہی ہے۔
روز نامہ نے لکھا کہ سعودی عرب کےساتھ اسرائیل کے خفیہ تعلقات قائم ہیں سعودی عرب اپنی تیل کی دولت کو دیگر ممالک میں وہابی افکار کی ترویج پر خرچ کرتا رہا ہے۔
روز نامہ نے یورپی ممالک کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اقتصادی تعلقات برقراررکھنے کیلئے مالی میکنزم قائم کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کوششیں حمایت کی مستحق ہیں۔