افغانستان میں امریکہ کی شکست امن عمل میں چین ،روس اورایران کی عدم موجودگی کا نتیجہ ہے
امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور یکم نومبر:امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست امن عمل میں چین ،روس اورایران کی عدمی موجودگی کا نتیجہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور کے امریکی ماہر’’بیرنٹ روبن‘‘نے کہاکہ افغانستان میں امریکہ کی شکست امن عمل میں چین ،روس اورایران کی عدمی موجودگی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی افغان پالیسی ناکامی سے دوچار ہے کیونکہ امریکی صدر نے علاقائی ممالک خاص کر چین ،روس اورایران کو اپنی افغان پالیسی میں نظرانداز کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن واستحکام کی بحالی کیلئے چین ،روس اورایران کےساتھ تعاون درکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے کسی بھی طرح کے امن مذاکرات میں چین ،روس، ایران اورپاکستان کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہو ں نے کہاکہ قریب دودہائیوں سے امریکہ افغانستان میں سرگرم ہوکر عسکری کاروائیاں انجام دیتا آرہا ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار بے گناہ افغانی ہلاک اورلاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔
موصوف تجزیہ نگار نے مزیدکہاکہ افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے امریکہ کو اپنی اسٹریٹیجی تبدیل کرکے چین ،روس اورایران سے تعاون کرنا چاہئے۔
- ۱۸/۱۱/۰۱