صحافی کے بہیمانہ قتل سے آل سعود شاہی خاندان کا مجرمانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے
معروف آذری تجزیہ کار:
نیوزنور یکم نومبر:آذربائیجان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل نے پوری دنیا کے سامنے سعودی عرب کے ظالمانہ اورآمرانہ چہرےکو بے نقاب کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عاقف حیدری‘‘نےکہاکہ جمال خاشقچی کے قتل نے پوری دنیا کے سامنے سعودی عرب کے ظالمانہ اورآمرانہ چہرےکو بے نقاب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعے اور یمن میں آل سعود کے بھیانک جرائم نے سعودی شاہی خاندان کی ساکھ کو دنیا بھر میں برُی طرح مسخ کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ خاشقچی کے قتل کے معاملے اور اس پر عالمی برادری کی طرف سے ردعمل نے سعودیوں کو ایک ناخوشگوار صورتحال میں ڈال دیا ہے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ یمن میں سعودی جنگی اتحاد کے جرائم اورشام میں رونما ہونے والے واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاض حکومت دہشتگردی اور مجرمانہ اعمال کی حمایتی ہے۔
صحافی کے قتل کے معاملے پر امریکی مؤقف کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس معاملے سے نہ صرف سعودی حکومت بلکہ اس کے اتحادیوں خاص کر امریکہ کی ساکھ بھی داغدار ہوئی ہے۔
انہوں نےکہاکہ استنبول میں سعودی کونسل خانے میں جمال خاشقچی کا بہیمانہ قتل کوئی حادثہ نہیں ہے ہم اس وقت یمن اورشام میں سعودی عرب کے جرائم کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
موصوف تجزیہ نگار نے مزیدکہاکہ خاشقچی کا بہیمانہ قتل یمن اورشام میں سعودی عرب کے جرائم کا تسلسل ہے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقچی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھےعالمی دباؤ کے نتیجے میں اٹھارہ روز کی خاموشی اور تردید کے بعد جمعے کے روز سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جمال خاشقچی کو استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا گیا تھا سعودی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقچی کا قتل قونصل خانے کے ملازمین کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے نتیجے میں ہوا ہےلیکن سعودی حکومت کے اس مؤقف کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے اور بہت سے ملکوں نے تازہ بیان کو سعودی حکومت کے اس بیان سے متصادم قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقچی استنبول کے قونصل خانے سے واپس چلے گئے تھے۔- ۱۸/۱۱/۰۱