نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رہبرمعظم  انقلاب اسلامی:

  الہٰی سنت ہے امریکہ کچھ نہیں کرسکتا

نیوزنور18مئی/حسینیہ امام خمینی ؒ میں رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ  محفل انس با قرآن کہ جس میں ملک کے ممتازقاریوں اور حفاظ نے شرکت کی سے اپنے خطاب کے دوران رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قراردیتے ہوئے فرمایاکہ امریکہ اور اسکے اتحادی اس حقیقت اور الہٰیسنت کو بدل نہیں سکتے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی’’ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ‘‘نے حسینیہ امام خمینی ؒ میں نورانی اور ایمان افروز محفل کے شرکاء سے خطاب میں بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قراردیتے ہوئے فرمایاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فلسطین دشمن کے قبضہ سے آزاد ہوجائےگااور امریکہ و اس کے اتحادی حقیقت اور الہٰی سنت کو بدل نہیں سکتے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  فرمایاکہ مسلمان قرآن مجید کے سائے میں اپنی مشکلات دور کرسکتے ہیں قرآن مجید مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا عظیم سرمایہ ہے مسلمان حکمرانوں اور اُمت مسلمہ  کی قرآن مجید سے دوری کے نتیجے میں آج عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک اور اُمت مسلمہ کو خاموش نہیں رہنا چاہیے اور بیت المقدس کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کرنا چاہیے ۔

امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ فلسطین کی آزادی یقینی ہے اور فلسطینی اپنی سرزمین پر ایک دن ضرور آباد ہوں گے اور ان کے دشمنوں کو دنیا اور آخرت میں شکست اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑےگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی