شیعہ مسلمانوں پر نائجیریائی فوج کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری
رپورٹ:
نیوزنور31اکتوبر/نائیجیریا کی فوج نے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے دسیوں شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کے دارالحکومت ابوجا میں اس ملک کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر اس ملک کی فوج نے اپنے وحشی پن کا یاک بار پھر مظاہرہ کرکےدسیوں شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک شہید ہونے والے شیعہ مسلمانوں کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوجبو کے علاقے میں زمین پر پڑی شیعہ مسلمانوں کی لاشوں کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بھی نائیجیریا کے فوجیوں نے ابوجا کے قریب فائرنگ کر کے کم سے کم دس حسینی عزاداروں کو شہید کر دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شہر زاریا کے حسینیہ پر حملہ کر کے جس میں آیت اللہ شیخ زکزکی کے تین بیٹوں سمیت سینکڑوں شیعہ مسلمان شہید ہو گئے تھے اس ملک کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں بارہا مظاہرے کر کے اس ملک کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔