ایران سے تیل کی درآمدات کو بندکرنا ناممکن ہے
بھارتی تجزیہ کار:
نیوز نور29اکتوبر/بھارتی ماہر برائے امور اقتصادی نے کہا ہے کہ امریکہ کی درخواستوں کے باوجود ایران سے تیل کی درآمدات کو مکمل طور پر بند کرنا ناممکن ہے کیونکہ ایران بھارت کو تیل فراہم کرنے والے سب سے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ماہر برائے امور اقتصادی ’’منہاز مرچنت‘‘ نے غیر ملکی ذرائع ابلغ کے ساتھ انٹریو میں کہا کہ بھارت نے امریکی دباؤ سے چھٹکارا پانے کے لئے ایران سے تیل کی درآمدات کو کم کردیا ہے لیکن ایران سے تیل کی درآمدات کو بالکل بند کرنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایران پر امریکی پابندیوں کے اثرات کے تدارک کے لیے کچھ انتظامات کر رکھے تھے مثال کے طور پربھارت نے ڈالر کے بجائے ریال-روپے کا معاہدہ کر رکھا تھا جس کے تحت تیل کی قیمت روپے میں ادا کی جاسکتی تھی۔
بھارتی ماہر برائے امور اقتصادی نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان حقیقی تنازع ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے نئے دور کے آغاز سے شروع ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی اور واشنگٹن کی کشیدگی میں اضافہ ہونے کے تناظر میں بھارت، امریکہ اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری کے علاوہ روس سے ایس -400 میزائیل خریدنے کی وجہ سے بھارت-امریکہ تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۰/۲۹