عرب بادشاہ مسلم امہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل :
نیوز نور29اکتوبر/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے آلِ سعود کے مجرمانہ جرائم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل پر آل سعود اور ان کے مظالم بے نقاب ہوگئے ہیں وہ کسی کی تنقید برداشت کرنے کو تیار نہیں حتیٰ کہ اپنے مخالف فرقے کے اکثریتی صوبوں میں بھی انہوں نے ان پر اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ’’حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی‘‘ نے آلِ سعود کے مجرمانہ جرائم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل پر آل سعود اور ان کے مظالم بے نقاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی تنقید برداشت کرنے کو تیار نہیں حتیٰ کہ اپنے مخالف فرقے کے اکثریتی صوبوں میں بھی انہوں نے ان پر اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
موصوف جنرل سیکر ٹری نے کہا کہ 2016ء میں عظیم اسلامی مفکر آیت اللہ الشیخ باقر النمر کو اس جرم میں قتل کر دیا گیا تھا کہ انہوں نے خطبہ جمعہ میں آل سعود کے مظالم کےخلاف آواز بلند کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ مظالم ہیں جن پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہےحتیٰ کہ امریکہ بھی اپنے مفادات کے تحت بیانات بدلتا رہتا ہے۔
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ سعودی بادشاہت کی پشت پناہی کرنے والا امریکہ نہ ہو تو بقول ٹرمپ واقعی آل سعود دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔
- ۱۸/۱۰/۲۹