امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی ایک سازش ہے/غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام انسانیت کے خلاف جرم ہے
جمعه, ۱۸ می ۲۰۱۸، ۰۲:۲۸ ب.ظ
لبنانی صدر: نیوزنور18مئی/لبنان کے
صدر العماد میشل عون نے فلسطین کے علاقے غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ
کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ فلسطینی مظاہرین کے قتل عام
کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان
میں لبنانی صدر ’’العماد میشل عون‘‘ نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل
عام قابل مذمت اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ انہوں نےکہا کہ عالمی وفود کے ساتھ ہونے والی ان کی ملاقاتوں میں
غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس اہم
موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی
کسی گہری سازش کا حصہ لگتی ہے۔ موصوف صدر نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس تین آسمانی مذاہب کے
ہاں مقدس مقام ہے۔