خاشقچی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار کردیاہے
تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ:
نیوز نور29اکتوبر/تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ نے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقچی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقچی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ’’ راشد الغنوشی‘‘ نے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقچی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقچی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاشقچی کے مجرمانہ قتل سے ایک طرف میڈیا کی طاقت اور قدرت کا بھی پتہ چل گیا اور دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوگیا ہے کہ میڈیا کے ذریعہ سوئے ہوئے انسانی ضمیر کو بیدار اور مفاد پرست ظالموں کو رسوا کیا جاسکتا ہے۔
راشد الغنوشی نےخاشقچی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مزیدکہا کہ خاشقچی کا بہیمانہ قتل اسلامی اور بین الاقوامی اقدار کے منافی ہے۔
- ۱۸/۱۰/۲۹