شیطان بزرگ امریکہ پورے مشرق وسطیٰ علاقے پر اپنا غلبہ چاہتا ہے
دفاعی امور کے شامی ماہر:
نیوزنور 29 اکتوبر/ اسٹریٹجک ودفاعی امور کے ایک شامی ماہر نے کہا ہے کہ امریکہ بعض علاقائی ممالک میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے پورے مشرق وسطیٰ علاقے پر غلبہ چاہتا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’علی مقصود‘‘نے کہاکہ امریکہ بعض علاقائی ممالک میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے پورے مشرق وسطیٰ علاقے پر غلبہ چاہتا ہے ۔
انہوں نے شام میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کوبرقرار اور پورے علاقے کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکی فوجی موجودگی کا مقصد شام کے تیل و گیس کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے اوراس مقصد کی حصولی کیلئے وہ کردوں کو استعمال کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کردوں کی حمایت کے بہانے ترکی ،عراق اور ایران کو اشتعال دینے کی کوشش کررہا ہے تاکہ اختلافات کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کرسکے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔