نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


 خاشقچی کی منگیتر:

نیوزنور 29 اکتوبر/مقتول سعودی صحافی جمال خاشقچی کی منگیتر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترک میڈیا کے مطابق جمال خاشقچی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نےایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملنے کی درخواست کی تھی تاہم میں نے صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

صحافی کی منگیتر نے کہا کہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہا ہے اس لیے احتجاجاً صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کیا ہے۔

مقتول صحافی کی منگیتر نے کہا کہ بہیمانہ قتل کے منصوبہ ساز سے لے کر قاتل اور منصوبے کو کامیاب بنانے والے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لانا چاہیے۔ ایک ایک مجرم کو سخت سے سخت سزا دے کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

مقتول صحافی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے کہا کہ اگر انہیں علم ہوتا کہ سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کردیا جائے گا تو وہ کبھی انہیں قونصل خانے میں جانے نہیں دیتیں۔وہ ایک خوفناک دن تھا۔

خدیجہ چنگیز نے مزید کہا کہ صحافی کی لاش کی نشاندہی کی جانی چاہیئے، اس حوالے سے کسی سعودی آفیشل نے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے، صحافی کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ہوئی تو وہاں جانا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ مقتول صحافی کے قتل پر امریکی صدر نے سعودی فرماں روا کے لاعلم ہونے کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے شاہ سلمان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی