یورپ امریکہ سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے
ٹرمپ:
نیوزنور 29 اکتوبر/ امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ یورپی ممالک بدستور امریکہ سے ناجائز تجارتی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ریاست ایلی نوائے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے’’ ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ نے کہا کہ یورپی یونین نے سن دو ہزار سترہ کے دوران امریکہ کے ساتھ تجارت کے ذریعے ایک سو اکیاون ارب ڈالر کمائے ہیں۔
امریکی صدر نے چین اور جاپان کے خلاف بھی ایسے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین بھی امریکہ سے سالانہ پانچ سو ارب ڈالر کا منافع کماتا رہا ہے اور یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔
ٹرمپ نے جاپان کے بارے میں بھی کہا کہ جاپان بھی امریکہ سے منافع کماتا چلا آرہا ہے اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے امریکہ اور یورپ میں شروع ہونے والی تجارتی جنگ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔