نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رائے الیوم کی تحلیل:

نیوز نور18مئی /ایک مشہور عرب روزنامہ نے غزہ پٹی سرحد پر فلسطینیوں کے قتل عام  پر عرب رژیمیوں  کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب دنیا کی آمر حکمرانوں کے پاس جو کھربوں ڈالر کے ہتھیا ر ہیں وہ صرف اورصرف عربوں کے قتل عام کیلئے ہیں  اوربعید نہیں ہے کہ یہ رژیمیں اسرائیل کے دفاع میں ان ہتھیاروں کا استعمال کریں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ رائے الیوم نے غزہ پٹی سرحد پر فلسطینیوں کے قتل عام  پر عرب رژیمیوں  کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب دنیا کی آمر حکمرانوں کے پاس جوکھربوں ڈالر کے ہتھیا ر ہیں وہ صرف اورصرف عربوں کے قتل عام کیلئے ہیں  اوربعید نہیں ہے کہ یہ رژیمیں اسرائیل کے دفاع میں ان ہتھیاروں کا استعمال کریں۔

روزنامہ نے لکھاکہ غزہ پٹی پر فلسطینیوں کے قتل عام کے دوران  امریکہ نے  جس طرح  بین الاقوامی قوانین کو ایک بار پھر پامال کیا ہے اس پر اقوام متحدہ اورکٹھ پتلی رژیموں کی خاموشی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کی نوجوان نسل اس حقیقت سے آگا ہ ہے کہ عرب حکمرانوں کے پاس جو اربوں ڈالر کے جدید ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے وہ ان کے دفاع میں کام آنے والے نہیں ہیں  وہ جانتے ہیں کہ  ان ہتھیاروں کو غریب عربوں اور  عرب دنیا کے تاریخی شہروں کو مسمار کرنے کیلئے استعمال  کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کے حالیہ اقدام سے  فلسطین ،اسرائیل امن عمل کا خاتمہ ہوچکا ہے  اور اسے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ امریکہ جس  دوریاستی حل کا ڈھونڈرا پیٹ رہا تھا وہ محض ایک فریب تھا ۔

روزنام نے لکھا کہ  یروشلم القدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح میں  عرب  حکمرانوں اوران کے سفیر کی عدم موجودگی باعث حیرت ہے کیونکہ ان حکومتوں نے غاصب صیہونی رژیم کےساتھ پہلے ہی اتحاد قائم کیا ہے۔

روزنام نےمزید لکھاکہ یقینی طورپر  عرب دنیا کی رجعتی حکومتوں نے ٹیلی فون پر امریکہ اوراسرائیل کو ٹرمپ کے قدس سے متعلق  فیصلے پر مبارکباد دی ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی  بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران قابض اسرائیل فوج کی براہ راست فائرینگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے  شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر مقبوضہ   بیت المقدس میں  امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں  فلسطینیوں نے شرکت کی تھی ۔

قابل ذکر ہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے  تازہ ترین فلسطینی تحریک میں  اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی