عالم اسلام میں حزب اللہ ہی وہ واحد تنظیم ہے جو صہیونیوں کو بدترین شکست سے دوچار کرسکتی ہے
حزب اللہ لبنان کی اجرایی کونسل کے نائب سربراہ:
نیوزنور 27اکتوبر/ لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی اجرایی کونسل کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ دباؤ اورپابندیوں پر امریکی پالیسی کےسامنے حزب اللہ کبھی بھی سرنڈر نہیں کرےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ علی دعموش‘‘نے کہاکہ دباؤاورپابندیوں پر امریکی پالیسی کےسامنے حزب اللہ کبھی بھی سرنڈر نہیں کرےگی۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کی اتحادی صیہونی رژیم کو ہر محاذ پر حزب اللہ کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عالم اسلام میں حزب اللہ ہی وہ واحد تنظیم ہے جو صہیونیوں کو بدترین شکست سے دوچار کرسکتی ہے اور یہی وجہ ہے آج امریکہ نے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے حزب اللہ پر پابندی عائد کی ہے جو نہایت شرمناک فعل ہے۔
انہوں نےملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بعض بیرونی طاقتیں ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں۔
قابل ذکرہے کہ امریکہ کی پابندیاں ایسے موقع پر لگائی جارہی ہیں کہ صیہونی فوج فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔