نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ترک صدر:

 نیوزنور 27اکتوبر/ ترک صدر نے ہے کہاہے کہ اگر سعودی عرب 18 گرفتار افراد سے سچ نہیں اگلواسکتا تو انہیں ترکی کے حوالے کردےاور ہم خود ان سےقاتل اور لاش کی نشاندہی کروالیں گے قاتل سمیت قتل کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی استنبول میں ہی کی جائے گی اور ترکی کے قوانین کے تحت ہی سزائیں بھی دی جائیں گی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر ’’رجب طیب اردغان ‘‘نے کہا کہ صحافی کے قتل کو حادثہ قرار دینے کا سعودی بیان بچگانہ تھا جو کسی بڑی سلطنت کا سنجیدہ موقف نہیں ہوسکتا۔ اگر سعودی عرب 18 گرفتار افراد سے سچ نہیں اگلواسکتا تو انہیں ترکی کے حوالے کردےاورہم خود ان سےقاتل اور لاش کی نشاندہی کروالیں گے۔ قاتل سمیت قتل کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی استنبول میں ہی کی جائے گی اور  ترکی کے قوانین کے تحت ہی سزائیں بھی دی جائیں گی۔

انہوں نے اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ مقتول صحافی جمال خاشقجی کی لاش ٹھکانے لگانے والے مقامی شخص کی شناخت بتائی جائے اور لاش ترکی حکام کے حوالے کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے اپنے 18 شہریوں کو صحافی کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا تھا چنانچہ اب بتایا جائے کہ اُن میں سے کس نے صحافی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا اور ایسا کرنے کا حکم دینے والے شخص کا نام بھی بتایا جائے۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے اپنے پہلے خطاب میں بھی صحافی کے قتل کا ذمہ دار ریاض سے آنے والے 15 افراد اور استنبول کے سعودی قونصل خانے کے 3 اہلکاروں کو قرار دیتے ہوئے لاش کی نشاندہی کا مطالبہ کیا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی