نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

مذہبی مقامات امانت ہیں ان کا تحفظ کیا جائے

شنبه, ۲۷ اکتبر ۲۰۱۸، ۰۲:۳۰ ب.ظ


مفتی اعظم فلسطین:

 نیوزنور 27اکتوبر/ فلسطین کے مفتی اعظم نے فلسطین میں یہودیوں کی روزانہ کی بنیاد پرمذہبی یلغار، مقدسات کی بے حرمتی اور مذہبی تہواروں کی آڑ میں مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ مذہبی مقامات امانت ہیں ان کا تحفظ کیا جائے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم فلسطین’’ الشیخ محمد حسین‘‘ نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو ہراساں کرنے اوریہودی مذہبی تہواروں کی آڑ میں دونوں مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی مقامات امانت ہیں ان کا تحفظ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین بالخصوص بیت المقدس میں موجود مذہبی مقامات، عبادت گاہیں، ان سے منسلک املاک اور ایک ایک گھر پوری قوم کی امانت ہے اس امانت کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کرکے عالمی قوانین کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ فلسطینیوں کو عبادت کی ادائی سے روکا جا رہا ہے جب کہ یہودی اشرار کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حکومت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد ابراہیمی اور مسجد اقصیٰ کو یہویوں کے لیےمباح اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے حرام قرار دے رکھا ہے۔

الشیخ محمد حسین نے کہا کہ القدس میں فلسطینیوں کی نجی اور مذہبی املاک چوری کی جا رہی ہیں‌۔

فلسطین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی