یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی میزائلوں سے حملہ
رپورٹ:
نیوزنور 27اکتوبر/یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی تین بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔
- ۱۸/۱۰/۲۷