نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی سیاسی مبصر:

نیوزنور 27اکتوبر/ امریکہ کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ پابندیوں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی  کوشش ٹرمپ کا وہم ہے۔

عالمی اردوخبررسان ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ریچرڈ سلیور سٹین‘‘ نے کہا کہ پابندیوں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی  کوشش ٹرمپ کا وہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ پابندیوں کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ شاید یہ بھول چکے ہیں کہ  امریکہ گذشتہ چار دہائیوں سے اسلامی جمہوریہ  پر سخت ترین پابندیاں عائد کرتا رہا ہے جن کا ایرانی قوم نے پوری صلاحیت  کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ اپنی ایران مخالف پالیسی میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔

انہوں نےکہاکہ ٹرمپ کی صدارت فریب اورمکاری پر مبنی ہے صیہونی نواز ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہے۔

ادھر اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نومبر میں ایران کے تیل کی برآمدات پر پابندی لگنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کم ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران کے سامان پر امریکی پابندیوں کے اطلاق کے بعد تیل کی قیمتوں میں زبردست تیزی آئی ہے ۔ امریکہ نے ایران کے انرجی سیکٹر پر 180 دنوں کے بعد پابندیاں لگائے کا فیصلہ کیا ہے جن کااطلاق 4 نومبر سے ہو جائے گا۔ایرانی تیل پر پابندیاں لگنے سے پہلے ہی نیویارک کی برینٹ مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 90 سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے چین، روس، اور یورپی ممالک کے خلاف بھی اقتصادی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ امریکہ کی منہ زوری کے نتیجہ میں عالمی  سطح پر اقتصادی جنگ میں شدت آسکتی ہے ادھر چین نے بھی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کے امریکی  مطالبے کو رد کردیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی